Site icon URDU ABC NEWS

آل پارٹیز کانفرنس

download (30)

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام
آل پارٹیز کانفرنس
منعقدہ 27 مئی پیر 2024ء اسلام آباد
مشترکہ اعلامیہ
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر صاحب کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس میں غزہ فلسطین کی صورتحال، سپریم کورٹ میں مبارک ثانی قادیانی مقدمہ پر نظر ثانی کیس، حکومت کی جانب سے دفاقی شرعی عدالت کے سود خاتمہ فیصلہ پر عمل درآمد نہ ہونے سے اقتصادی بحران میں مسلسل اضافہ اورملک میں من و امان کی تباہی دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور سیاسی محاذ پر حکومت، اسٹیبلشمنٹ ، سیاست اور عدلیہ کے درمیان خوفناک کشیدگی کی صورت حال پر بحث اور نقطہ نظر کے اظہار کے بعد اتفاق رائے سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
مبارک ثانی قادیانی مقدمہ میں سپریم کورٹ کا متنازع فیصلہ
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تحریف قرآن اور قادیانیت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قادیانیت کی غیر قانونی تبلیغ کے مقدمہ میں سپریم کورٹ بنچ کا فیصلہ آئین، قرآن وسنت سے صریح متصادم ہے جس سےپاکستانیوں کے دینی جذبات مجروح ہوئے۔ اس وقت سپریم کورٹ میں نظر ثانی کیس زیر سماعت ہے۔ متنازع فیصلہ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے درست فیصلہ کرتے ہوئے نظر ثانی اپیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی مذمت پیش کرنے کاموقع دیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ قرآن و سنت اور آئین سے متصادم فیصلہ واپس لیا جائے۔ تمام مسالک اورتمام مکتب فکر کی متفقہ رائے ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صریحاً شریعت سے متصادم ہے۔ اسلامی قوانین اور قادیانیت کو غیر مسلم قراردیے جانے والے فیصلوں کو متاثر، غیر موثر کرنے کا گہرا تاثر پیدا ہورہا ہے۔ پوری قوم کادو ٹوک اعلان ہے کہ اسلامی قوانین کی حفاظت کی جائے گی۔ قادیانی غیر مسلم میں آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ آئین سے انحراف کرتے ہوئے اسلامی قوانین کو غیر موثر بنانے کا کوئی فیصلہ اورکوئی اقدام قبول نہیں۔ سپریم کورٹ نظر ثانی کیس میں متنازع فیصلہ کو واپس لیا جائے اور اسے قرآن و سنت اور آئین کی روح کے مطابق بنایا جائے۔
غزہ ، رفح ویسٹ بنک فلسطین کی صورت حال
غزہ میں اسرائیلی صہیونی قتل عام، نسل کشی اور بلڈنگز، ہسپتال، سکول، پناہ گزین کی تباہیتاریخ کا المناک باب ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمابری کو 230 دن گزر گئے 40ہزارشہادتیں ہوئی اور ان میں بچے 27ہزار ہیں اور ایک لاکھ انسان زخمی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی انسانی حقوق کے تحفظ اور فلسطینوں کی نسل کشی کے اسرائیل کی جارحیت ختم کرانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں پٹیشن ہر عدالت کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ آل پارٹیز کا مشترکہ موقف ہے کہ
*فلسطین فلسطینیوں کا ہے، فلسطین کی آزادی فلسطینیوں کا حق ہے۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔ امریکہ اور یورپ کی اسرائیل کی سرپرستی ناجائز اور عالمی امن کے لیے بڑی خطرناک ہے۔ ناجائز ریاست کا خاتمہ سے ہی عالمی امن پائیدار ہوگا۔

Exit mobile version