کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز پاک بھارت میچ کے دوران شروع ہونے والی ہندو مسلم کشیدگی برمنگھم سٹی سینٹر تک پہنچ گئی۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی اور بھارتی نژاد برطانوی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اب تک 30 سے زائد نوجوان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ برمنگھم میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا جس کے بعد کمیونٹی رہنماؤں نے نوجوانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous post بلوچستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی – ایکسپریس اردو
Next post ڈینگی: کے پی کے اسپتالوں میں 1215 بیڈز مختص