Site icon URDU ABC NEWS

ترکیہ ایران کیخلاف کسی بھی فوجی مداخلت کا مخالف ہے، ترک وزیر خارجہ

1551844_062528_updates.jpg


Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
تصویر سوشل میڈیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، امید ہے ایران کے اندرونی مسائل بیرونی مداخلت کے بغیر ایرانی عوام پرامن طریقے سے حل کرلیں گے۔

 ترک وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

استنبول سے عرب میڈیا کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور استحکام کو نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

حاقان فیدان نے کہا امید ہے امریکی انتظامیہ عقلمندی سے کام لے گی اور اس کی اجازت نہیں دے گی، اسرائیل کو خطے میں اپنی عدم استحکام کی پالیسیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایرانی قیادت اور عوام ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیرخارجہ حاقان فیدان کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا اسرائیلی حکومت کی جنگیں شروع کرنے کی خواہش ختم نہیں ہوتی۔

عباس عراقچی نے کہا ایران مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے، ایران نے کبھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ نہیں کی، ہم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارا پروگرام پرامن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اگر یہ مذاکرات منصفانہ مفادات اور اعتماد کے باہمی احترام پر مبنی ہیں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، اگر ایران پر حملے کی جسارت کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔

انھوں نے کہا اگر امریکا براہ راست جنگ میں داخل ہوتا ہے تو اس سے صورتحال بدل جائے گی، ہمیں امید ہے امریکا دانشمندی اور حقیقت پسندی کے دائرے میں رہ کر کام  کرے گا۔





Source link

Exit mobile version