فوٹو: فائل

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یئول نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد امریکی قانون سازوں کو ہی احمق کہہ دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن سے اس ملاقات کے دوران انہوں نے امریکی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے مسائل پر بات کی جسے جنوبی کوریا تبدیل کروانے کا خواہشمند ہے۔ 

اس ملاقات کے بعد جب وہ باہر نکل رہے تھے تو اس دوران ان کی آواز ریکارڈ ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’بائیڈن کے لیے کتنی شرمندگی کی بات ہوگی اگر یہ احمق لوگ کانگریس میں اس گرانٹ کو مسترد کردیں‘۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی کوریا کے ٹیلی ویژن میں یہ فوٹیج نشر ہوئی جہاں صدر یون سک یئول وزیر خارجہ پارک جن سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

دوسری جانب بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ایوانِ صدارت کے افسر نے کہا کہ صدر کا تبصرہ آفیشل نہیں ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق ہوسکی ہے۔ 




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous post جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن کو سراہا – ایکسپریس اردو
Next post سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کو جلد مزید امداد پہنچائیں گے، یورپی یونین