پچھلے سال ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار ہونے والے ملزم نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ میں ملکہ ایلزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔

20 سالہ جسونت سنگھ پر برطانیہ میں غداری کے قانون کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے۔

جسونت سنگھ پچھلے سال ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا۔

25 دسمبر کے دن ملکہ ایلزبتھ اپنے صاحبزادے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ ونڈسر محل میں موجود تھیں۔

انسداد دہشتگردی پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دھمکی، اشتعال انگیز ہتھیار کی موجودگی اور غداری کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں ملزم نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous post حکومتی پزیرائی نہ ملنے کا اب سوچنا چھوڑ دیا، شہروز کاشف
Next post ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا کے مشترکہ ڈرون مقابلے