کوہاٹ: خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

شہریار آفریدی نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو آگاہ کیا جس پر متعلقہ تھانے کی بھاری نفری اُن کی رہائش گاہ پہنچی اور کرائم سین کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملے کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ اللہ اُن کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous post سیلابی صورت حال میں آئی ایم ایف سے ریلیف کی بات کریں گے، وزیر خارجہ – ایکسپریس اردو
Next post خوفناک ویڈیو | ممبرا ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کی دردناک موت