کورونا کے 159مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 159 مریضوں کی حالت نازک  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679  ٹیسٹ کئےگئے جس میں  578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  2.55 ریکارڈ کی گئی۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous post میرا نام ون ڈے کرکٹ سے بنا یہ بکواس ہے، روہت شرما
Next post گارڈن ٹریفک سیکشن کی حدود میں غیر قانونی ٹھیلوں اور پتھاروں کیخلاف آپریشن