Site icon URDU ABC NEWS

اسرائیلی وزیراعظم کے اپنے بیٹے ہاتھوں پٹائی

اسرائیلی وزیراعظم کی پٹھائی

نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی

نیتن یاہو کی پٹائی کرنے پر بیٹے یائر یاہو کو اسرائیل سے جلاوطن کردیا گیا تھا

اپنے والد وزیراعظم نیتن یاہو کو زمین پر گرا کر مار پیٹ کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے پر یائر نیتن یاہو کو اسرائیل سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق باپ بیٹے میں ہاتھا پائی کا یہ واقعہ حما_س کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے سے قبل پیش آیا تھا۔

وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الجریدہ کو بتایا کہ واقعے کے وقت خاتونِ اوّل سارہ نیتن یاہو بھی وہیں موجود تھیں۔

ان کی چیخنے کی آواز سُن کر سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور گتھم گتھا باپ بیٹے کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔

بیٹے کی جانب سے گلا گھوٹے جانے کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انھیں درست طریقے سے سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو پانی پیش کیا لیکن مسلسل کھانسی کی وجہ سے نیتن یاہو نے الٹی کردی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے ساتھ ایک شدید جھگڑے کی خبر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق، یہ واقعہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے پہلے پیش آیا، جب یائر نے اپنے والد پر حملہ کیا، انہیں زمین پر گرا کر مارا پیٹا اور ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔

واقعے کی تفصیلات

نتائج اور ردعمل

یہ واقعہ نہ صرف نیتن یاہو کے خاندان کے اندرونی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ بھی دکھاتا ہے کہ سیاسی دباؤ اور خاندانی تنازعات کس طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف تبصرے اور تجزیے جاری ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاملہ اسرائیلی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version