Site icon URDU ABC NEWS

بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، ٹرمپ

1548792_093603_updates.jpg


Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے اپنی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی صلاحیتوں کا حامی ہوں، لیکن یہ اپنی مکمل صلاحیت پر پورا نہیں اترا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات اور قیادت کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے سابق صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے G7 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، کردوں کی حفاظت کی کوشش جاری ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لوگ مرسکتے تھے، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل لے چکے ہیں، روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہا ہوں۔





Source link

Exit mobile version