فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا میں ترقی و استحکام چاہتے ہیں اورسامراجی عزائم دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے ڈیووس میں عالمی اقصادی فورم اجلاس سےخطاب میں کہا کہ نیٹو میں ہم آہنگی نہیں رہی ہے اب یہ کمزور ادارہ بن گیا ہے، ہمیں تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور نہ ایسا نظام قبول کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتےہیں۔‘
فرانسیسی صدرنے مزید کہا ہے کہ وہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔

