Site icon URDU ABC NEWS

امید ہے نتن یاہو حماس کے خاتمے کے فیصلے کے ساتھ امریکہ سے واپس آئیں گے، بن گویر

Ban expectations from Isreali PM

انتہا پسند صہیونی رہنما بن گویر امید ظاہر کی ہے کہ نتن یاہو امریکہ سے فلسطینی ریاست کے قیام نہیں بلکہ حماس کے خاتمے کے فیصلے کے ساتھ لوٹیں گے۔

مقبوضہ فلسطین – غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق، انتہا پسند صہیونی رہنما ایتمار بن گویر نے نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن پر ردعمل میں کہا ہے کہ امید ہے نتن یاہو امریکہ سے فلسطینی ریاست کے قیام نہیں بلکہ حماس کے خاتمے کے فیصلے کے ساتھ لوٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حماس موجود ہے، غزہ جنگ کے اہداف مکمل نہیں ہو سکتے۔

دراین اثناء امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ صہیونی اخبار معاریو کے مطابق نتن یاہو کے طیارے نے واشنگٹن کے سفر کے دوران ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا تاکہ ان ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے بچا جاسکے جو ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Exit mobile version