Site icon URDU ABC NEWS

دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ پیش کر رہے ہیں

DG-ISPR

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کی ۔

2025 میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ پیش کر رہے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

پاک فوج روزانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

2025 میں مجموعی طور پر 75,175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں سے 14,658 خیبر پختونخوا میں ہوئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

2025 میں مجموعی طور پر 5,397 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، جن میں سے 3,811 خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

2025 میں دہشت گرد حملوں میں 1,234 پاکستانی شہید ہوئے، جن میں فوجی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور عام شہری شامل ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

2025 میں پاک فوج کے 520 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

گزشتہ سال 27 خودکش حملے ہوئے، جن میں سے 16 خیبر پختونخوا میں ہوئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

2025 میں افغانستان دہشت گردی کا بیس آف آپریشن بنا رہا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

گزشتہ سال دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں 2,597 دہشت گرد مارے گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں کئی دہشت گرد تنظیموں کی قیادت اور مراکز موجود ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

حالیہ دنوں میں شام سے 2,500 دہشت گرد افغانستان منتقل ہوئے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بی ایل اے، ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش افغانستان میں موجود ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے 10 بڑے واقعات میں افغان شہری ملوث تھے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست بھارت ہے، جو پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کر کے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکۂ حق کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

دہشت گردی ایسا ناسور ہے کہ اگر کسی دوسرے ملک میں اس کا 10، 15 یا 20 فیصد بھی ہو تو وہ ملک اسے برداشت نہ کر سکے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کے بعد دہشت گرد سرگرمیوں میں واضح کمی آئی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

یورپ اور ایران نے بھی افغان شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے، لیکن جب پاکستان یہی اقدام کر رہا ہے تو ایک مخصوص جماعت اس کی مخالفت کر رہی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی ہے، صرف فوج کی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

افغانستان میں ہم نے ٹی ٹی اے نہیں بلکہ ٹی ٹی پی کو نشانہ بنایا، جو ہمارا جائز حق تھا ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

پی ٹی آئی حکومت افغانستان سے مدد مانگ رہی ہے، جبکہ وہ براہِ راست پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی کان کنی ہو رہی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے پاس آئینی اور قانونی حکم ہے کہ ہم پاکستان کا دفاع کریں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

کچھ عناصر فتنہ الخوارج کے منظورِ نظر بننا چاہتے ہیں ، ترجمان پاک فوج

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوجی آپریشن نہ کرنا خوارج کے پاؤں میں بیٹھنے کے مترادف ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا حکومت یہ واضح کرے کے دہشت گردی کے خلاف وہ کہاں کھڑے ہیں ؟؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

افغان طالبان اپنی معیشت چلانے کے لیے دہشتگردی کو سپورٹ کرتے ہیں ، ترجمان پاک فوج

ہمارا کام سیاست نہیں ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

یہ کہا جا رہا ہے کہ 2026 میں افغانستان اور بھارت مل کر پاکستان پر حملہ کریں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونا ہے تو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا ، ترجمان پاک فوج

افغانستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، ترجمان پاک فوج

کسی کو یہ حق نہیں کہ پاکستان یا کسی بھی پاکستانی شہری کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر ہم اس جنگ کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو یہ ہمارے گھروں میں آ کر ہمیں ماریں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دنیا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم حق پر ہیں اور حق ہی غالب آئے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل بار بار کہتے ہیں کہ یہ میرا نہیں اللہ کا حکم ہے کہ خوارج جہاں ملیں انہیں مار دو ، ترجمان پاک فوج

ہم نے اکتوبر میں افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

Exit mobile version