حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے
لاہور سے راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین، سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا
پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر طویل روٹس
پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی
حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی
شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی
رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی
شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی
نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائے گی
فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گی
کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل
حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ حنیف عباسی
حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔ حنیف عباسی
خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔ حنیف عباسی
پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا۔ حنیف عباسی
ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے۔ حنیف عباسی
لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ حنیف عباسی
پنجاب بھر ریلوے حادثات کے سدباب کے لئے خودکار سسٹم (unmanned ) لایا جارہا ہے ۔ حینیف عباسی
ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور عالمی معیار کی پارکنگ بنائی جارہی ہے۔ حنیف عباسی
شاہدرہ سے رائیونڈ تک40 کلومیٹر طویل گرین پارکس بننے سے ٹریک کے اطراف میں یورپی ممالک کی طرز پر خوش کن مناظرنظر آئیں گے۔ حنیف عباسی
پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں چار لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔ حنیف عباسی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔ حنیف عباسی
پنجاب کے 70 فیصد سے زائد عوام نے مریم نواز شریف کی لیڈر شپ پر اظہار اطمینان ہے۔ حنیف عباسی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام کیے وہ نظر آرہے ہیں، کام ہی کامیابی ہے۔ حنیف عباسی
ماضی میں پاکستان ریلوے کا ایک کلومیٹربھی ٹریک نہیں بنا اور نہ کسی نے سرمایہ کاری کی۔ حنیف عباسی
وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کا خواب پورا ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشکور ہوں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی
پنجاب کے عوام کو یورپ کے معیار کے مطابق ریل کی سفری سہولت دینے جارہے ہیں۔ حنیف عباسی
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے ایک سال بہت محنت کی۔ حنیف عباسی
لاہور سے راولپنڈی280 کلومیٹر طویل سفر سوا دو گھنٹے میں طے ہوگا۔ حنیف عباسی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کی درخواست کی ہے۔ حنیف عباسی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تقریباً 11 کروڑ عوام یورپ کی طرز ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ حنیف عباسی

