Site icon URDU ABC NEWS

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملوں پر سوالات اُٹھا دیے

Questions on Delhi and Kashmir attacks

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے پہلگام حملہ کس نے کیا اور دہلی میں دھماکا کیسے ہوا؟

اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

ممتا بنرجی نے کہا داخلی سلامتی میں ناکامی پر وزیر داخلہ کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے، بصورت دیگر عوام انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعہ 22 اپریل 2025 کو پیش آیا، جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بیسارن کے مقام پر سیاحوں پر ایک دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 28 سے زائد افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے تھے

Exit mobile version