Site icon URDU ABC NEWS

لکی مروت پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا کر لکی مروت کو بڑی تباہی بچالی

Suicide attack at lakki Marwat


لکی مروت 01دسمبر2025
٭ لکی مروت پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا کر لکی مروت کو بڑی تباہی بچالیا۔
٭ شہید ہیڈ کانسٹیبل علاو¿الدین خان نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے لکی مروت کو ایک بڑی تباہی سے محفوظ بنایا۔
(پریس ریلیز)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان (PSP) کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مروت قومی تحریک کے دھرنے میں خودکش حملے کا خطرہ موجود ہے جس کا ممکنہ ہدف بمقام بخمل احمد زئی عوامی اجتماع ہے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیاتھا۔اسی خدشات کے پیش نظر تجوڑی پولیس نے دھرنے سے تقریباََ 1.5کلو میٹر کے فاصلے پر کٹو خیل کے مقام پر ناکہ بندی کررکھی تھی۔اسی اثنا میں ایک مشکوک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو پولیس پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے متبادل راستے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس موبائل نے فوری طور مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا، کچھ فاصلے پر ایک دہشت گرد اُترااور خود کو دھماکے سے اُڑا دیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔دھماکے کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل علاﺅالدین موقع پر شہید جبکہ دیگر پانچ پولیس اہلکاران زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال تجا زئی منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے فوراََ بعد ڈی پی او لکی مروت نذیر خان خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور فرار دہشت گرد کی تلاش اور گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری کرکے جائے وقوعہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ۔ تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔
ڈی پی او نذیر خان نے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس نے ایک بڑے دہشتگرد حملے کو بروقت ناکام بنا کر درجنوں معصوم شہریوں کی جانیں بچا کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لکی مروت پولیس ہر حال میں عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے پولیس ٹیم کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان لکی مروت پولیس

Exit mobile version