Site icon URDU ABC NEWS

‏پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

Zartaj Gul warrant suspended

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کمرہ عدالت پہنچیں۔پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ زرتاج گل کی دوسرے کیس میں اڈیالہ جیل پیشی تھی اس لئے پیش نہیں ہوسکی تھی، اب پیش ہوگئی ہیں۔جس پر عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، جج نے ریمارکس دیئے کہ زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہوگئی ہیں، اس لئے وارنٹ منسوخ کرتا ہوں۔عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

✍️💚⚪

Exit mobile version