وزیرِ آبپاشی اور منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کے فور منصوبے کے تحت کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی منصوبے کی بروقت تکمیل اور مقاصد کے حصول کے لیے رفتار اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
جام خان شورو نے کے فور منصوبے کے تحت کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر جام خان شورو، سیکریٹری آبپاشی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کے بی فیڈر پر جاری سی سی لائننگ کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر جام خان شورو نے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے منصوبے میں سات بیرلز شامل تھے، تاہم اب پانچ مزید بیرلز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ پانی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے۔

