افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے، جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے رائٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

