Site icon URDU ABC NEWS

امریکہ یورپ کی منافقت

International Relations

Brazil Argentina and world flags

رشیا پر عالمی پابندیوں کے باوجود انڈیا رشیا سے؛

ویسے امریکہ یورپ کی انڈیا سے یہ قربت بہت پرانی ہے مثلاً؛ 2001-11-9 کے بعد جب امریکہ عراق، لیبیا اور شام کو ڈی ڈالرائیزیشن، بارٹر ٹریڈنگ اور Expansion of Greater Israel وغیرہ کیلئے تباہ کر رہا تھا تب بھی انڈیا ایران سے “بارٹر ٹریڈ پر” آئل وغیرہ خرید رہا تھا یعنی انڈیا کئی دہایوں سے ڈی ڈالرائیزیشن پر کام کر رہاہے لیکن انڈیا پر کوئی پابندی، (FATF) کی تلوار وغیرہ نہی گرائی جاتی۔

اسکے علاوہ انڈیا امریکہ اور ناٹو کو کئی بار اپنے ہوائی اڈے، اپنی زمینی یا سمندری پورٹ دینے سے بھی انکار کر چکا ہے۔ انڈیا رشیا یا ایران سے عالمی پابندیوں کے باوجود تیل یا دفاعی سازوسامان وغیرہ بھی خرید سکتا ہے اور انڈیا پر پابندیوں کے بجائے اُسے نوازا جاتا ہے مثلاً؛ امریکہ یورپ نے انڈیا کو G-20 تنظیم میں شامل کیا اور اسکا صدر بنایا، G-7 کی تمام میٹنگز میں شمولیت کی دعوت دی، امریکی آئی ٹی سٹی (Silicon Valley) کی باگ دوڑ انڈیا کو دی، انڈینز کو امریکہ میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں اور انکے سالانہ ویزا/امیگریشن کوٹا سسٹم کو بڑہایا (کم از کم دس لاکھ کیا) اور یو این کا مستقل ممبر بھی بنایا وغیرہ وغیرہ۔

خیر کہنا یہ تھا کہ انڈیا نے امریکہ کی کبھی کوئی جنگ نہ لڑی، نہ کبھی جنگ میں مدد کی اور ہمیشہ ڈی ڈالرائیزیشن پر کام کیا لیکن انکی یہ محبت، یہ قربت! ایسا کیوں؟ سوچئے

Exit mobile version