کچھ دوست بار بار ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ جے ایف 17 تھنڈر کے جتنے آرڈر مل رھے ہیں پاکستان پورا کیسے کرے گا اور وہ خود کیا کرے گا
میرے بھائیوں پاکستان فضائیہ کے پاس اسوقت ٹوٹل 161 جے ایف 17 تھنڈر موجود ہیں۔ جس میں زیادہ تر سنگل اور کچھ ڈبل سیٹ والے طیارے شامل ہیں۔ جبکہ ابھی بلاک 3 میں بھی سنگل اور ڈبل سیٹ والے طیارے بنائے جا رھے ہیں۔
آپکو بتاتا چلوں کہ جے ایف 17 تھنڈر دونوں ورژن میں دستیاب ہے:
سنگل سیٹ اور ڈبل سیٹ
سنگل سیٹ ورژن جے ایف 17A بلاک 2 اصل میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ماڈل ہے، جو جنگی آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان ایئر فورس کا بنیادی لڑاکا طیارہ ہے اور Block 3 بھی زیادہ تر سنگل سیٹ ہے۔
ڈبل سیٹ ورژن کو جے ایف 17B بولتے ہیں جو کہ تربیتی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے، جس میں ایک سیٹ پائلٹ کے لیے اور دوسری انسٹرکٹر/کو-پائلٹ کے لیے ہوتی ہے۔ یہ بھی مکمل جنگی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان ایئر فورس میں 26 طیارے ڈبل سیٹ والے بھی شامل ہیں۔
خلاصہ یہ ھے کہ
عام طور پر جب جے ایف 17 تھنڈر کا ذکر کیا جاتا ہے تو لوگ سنگل سیٹ ورژن کی بات ہی کرتے ہیں۔
لیکن ڈبل سیٹ (JF-17B) بھی موجود ہے اور استعمال میں ہے۔ جس سے پاکستانی پائلٹس دوسرے پائلٹس کو ٹرینڈ کرتے ہیں۔
اب پاکستان خود 161 طیارے الرئیڈی رکھتا ھے جبکہ ایک سال میں نئے 25 طیارے تیار کر رہا ھے تو جتنی مرضی ڈیل ہو جائیں ان آرڈر کو پورا کرنے میں کوئی دقت نہیں ھے۔
اور ایک بات یاد رکھیں جب بھی کسی ملک کیساتھ ان طیاروں کا معاہدہ ہوتا ھے تو بیک وقت سارے طیارے نہیں دیے جاتے۔ شروع میں کچھ طیارے دئے جاتے ہیں اور باقیوں کا وقت لیا جاتا ھے۔ اور اسکے ساتھ ٹریننگ بھی دی جاتی ھے۔
جے ایف 17 تھنڈر کے ایک طیارے کی لاگت تقریبا 20 سے 25 ملین ڈالر ھے جو کہ ہم 40 سے 45 ملین ڈالر کا سیل کرتے ہیں۔
لیکن اگر کوئی ملک طیاروں کے ساتھ
ٹریننگ، سمیلیٹرز، اپ گریڈز، اور دیگر سپورٹ مانگے تو اسی طیارے کی قیمت 120 ملین ڈالر تک چلی جاتی ھے۔ اور اب تک جو ڈیل ہوئی ہیں زیادہ تر ملک پورا پیکج ہی لے رھے ہیں۔
اس لئے دوستوں پریشانی کی کوئی بات نہیں ھے اس طیارے کے جتنے مرضی آرڈر مل جائیں ہم انہیں الحمداللہ آسانی سے پورا کر سکتے ہیں اور اگر کسی ملک کو سارے طیارے ایمرجنسی میں چاہیے ہوں ( جیسا کے ہوتا نہیں ںے ) تو پھر بھی پاک فضائیہ کے پاس الرئیڈی 161 طیارے موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ طیارے دیکر اپنے لئے مذید بنائے جا سکتے ہیں۔
جے ایف 17 تھنڈر کی عالمی مانگ

