Site icon URDU ABC NEWS

بجلی کمپنیوں کے افسران کے لیے اہم سہولت ختم کر دی گئی

No free units for officials

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کو دی جانے والی فری یونٹس کی سہولت ختم ہونے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اپنے ایکس پیغام میں وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس اقدام کی توثیق کی، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
اویس لغاری کے مطابق فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور حکومت نے یہ مطالبہ پورا کر کے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شفافیت اور اصلاحات کی جانب پیش رفت ہے۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ حکومت ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہر وہ اقدام کرے گی جو ضروری ہوگا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Exit mobile version