google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
1549337_123601_updates.jpg


Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
--کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
–کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

جنوبی بھارت کے شہر بنگلور کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کوریائی خاتون کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے پر پولیس نے گراؤنڈ اسٹاف کے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون 19 جنوری کو کوریا جانے والی پرواز کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ امیگریشن کے بعد ایک ایئرپورٹ ملازم نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا اور دعویٰ کیا کہ ان کے سامان میں کوئی مسئلہ ہے، ان کا سامان گزرنے پر اسکین مشین نے آلارم بجایا ہے۔

ملزم نے خاتون کو بتایا کہ اگر وہ دوبارہ سیکیورٹی کاؤنٹر گئیں تو وقت ضائع ہوگا اور پرواز چھوٹ سکتی ہے۔ اس بہانے ایئرپورٹ کے ملازم نے خاتون کو مردوں کے واش روم کے قریب لے جا کر مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور نامناسب طریقے سے تلاشی لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوراً بعد کوریائی خاتون نے ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد ایئرپورٹ ملازم کے خلاف درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025