
بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا سر ہند ریلوے لائن پر گزشتہ رات ہوا، دھماکے سے مال گاڑی کو نقصا ن پہنچا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریلوے لائن سے مال گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ ریلوے لائن مال گاڑیوں کے لیے مختص ہے۔
دھماکے کے وقت ریلوے لائن سے مال گاڑی گزر رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
