real empowered womanیہ 63 سالہ سعودی خاتون ام عبد اللہ ہیں۔۔کل انھوں نے سعودی عرب کی حائل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔۔یہ 17 سال کی تھیں جب ان کی شادی ہو گئی۔۔ شادی سے پہلے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔۔شادی کےبعد، 42 سال تک تعلیم ترک کیے رکھی۔۔11 بچے پال پوس کر جوان کیے، ان کی شادیاں کیں۔۔پھر 59 برس کی عمر میں دوبارہ تعلیم حاصل کرنا شروع کردی ، کل جب یہ حائل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں اپنے۔ بچوں کی عمر کے کلاس فیلوز کےہمراہ موجودتھیں توسعودی ٹی وی چینل العربیہ کے نمائندے نے پوچھا،Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!آپ نےکیا سوچ کر دوبارہ تعلیم حاصل کرنا شروع کی؟کہنے لگیں:“میں چاہتی ہوں جب میں اپنے اللہ تعالیٰ سےملوں تو ایک جاہل عورت کے طور پر نہ ملوں بلکہ میرا شمار اللہ کے ہاں ، علم والوں میں ہونا چاہیے” _خاتون کا عربی زبان میں مکمل انٹرویو العربیہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔۔سبق یہ ہےکہ جستجو کرتے رہیں۔۔آگے بڑھتے رہیں۔۔ زندگی کو رکنے نہ دیں۔۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationپاکستانی پرچم لہرانے پر پاکستانی خاتون صحافی یونان میں گرفتار جماعت اسلامی کا بڑا اعلان