سائنسدانوں نے زمین کے حجم کے برابر ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!زمین سے 40 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع سیارے کا حجم زہرہ کے برابر جبکہ زمین سے کچھ چھوٹا ہے۔اس سیارے کا درجہ حرارت بھی ممکنہ طور پر اتنا ہے جو زندگی کو سپورٹ کرنے کے لیے کافی ہے۔اسے Gliese 12 b کا نام دیا گیا ہے جو ایک ایسے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے جو ہمارے سورج سے 27 فیصد چھوٹا ہے۔یہ سیارہ ستارے کے گرد اپنا چکر 12.8 دنوں میں مکمل کرتا ہے اور ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس میں آب و ہوا موجود ہے یا نہیں۔مگر سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، جو اب تک دریافت ہونے والے ہزاروں دیگر سیاروں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔تحقیق کے مطابق سیارے کا درجہ حرارت سطح پر سیال پانی کے لیے درست ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ پانی زندگی کے لیے ضروری جز ہے۔محققین اب یہ تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ Gliese 12 b کی آب و ہوا زمین سے ملتی جلتی ہے یا نہیں یا زمین سے کس حد تک مختلف ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationغزہ میں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، غرب اردن اور لبنان میں لوگ جھوم اٹھے حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لینے کا فیصلہ