google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
1549644_012908_updates.jpg


Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
--فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
–فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں آلودہ پانی کے استعمال نے شہر بھر میں سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر میں زہریلا پانی پینے سے اب تک 25 افراد ہلاک جبکہ مہو کے علاقے میں 24 سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہو چکے ہیں، متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندور شہر کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے جسے پینے کے بعد بچے اور بڑے بیمار ہو گئے ہیں۔ کئی طلبہ بیماری کے باعث اسکول اور امتحانات میں شریک نہیں ہو سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر کے متعدد علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پر پانی کی پائپ لائنیں گندی نالیوں اور سیوریج کے قریب سے گزرتی ہیں، اُنہوں نے کئی بار گندے پانی کی شکایت کی ہے مگر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔





Source link

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025