سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے کلید بردار (سادن) شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے دنیا سے پردہ کر جانے کے بعد یہ ذمہ داری شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فتح مکہ کے بعد اب تک کلید برداروں میں شیخ عبدالوھاب الشیبی کا 78 واں نمبر ہے جنہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔خانہ کعبہ کے 77 ویں کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی گذشتہ دنوں 80 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے، جنہیں مکہ کے معروف قبرستان معلی میں سپرد خاک کیا گیا۔واضح رہے کہ ’سادن‘ نام اس شخص کے لئے مخصوص ہے جس کے پاس کعبہ شریف کی چابی ہوتی ہے۔ کعبہ کے قفل کو کھولنا، بند کرنا اور اندرونی و بیرونی صفائی وہ غلاف کعبہ کی تبدیلی و دیگر امور بھی سادن یعنی کلید بردار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationکوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائیگا: شیخ رشید پیٹرولیم اور گیس چوری روکنے کیلئے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ