[ad_1]Thank you for reading this post, don't forget to subscribe! برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود—فائل فوٹوبرطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے انگلینڈ اور ویلز کے لیے پولیسنگ نظام میں اصلاحات کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ نئی نیشنل پولیس سروس مقامی فورسز کی جگہ کاؤنٹر ٹیررازم، فراڈ اور منظم جرائم سے نمٹے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس سروس برٹش ایف بی آئی ہو گی، این سی اے اور دیگر ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹس بھی نیشنل پولیس فورس کے تحت کام کریں گے۔شبانہ محمود نے کہا کہ تمام فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے فیشل ریکگنیشن کیمرے خریدے جائیں گے، پولیسنگ کا موجودہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔برطانوی ہوم سیکریٹری نے کہا کہ پولیس اصلاحات کی تفصیل کل سامنے لاؤں گی، انگلینڈ اور ویلز کی 43 پولیس فورسز کو 12 بڑی فورسز میں ضم کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے ہر آفیسر کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہو گا، نئی فورس کی قیادت نیشنل پولیس چیف کمشنر کریں گے، فورس پورے ملک میں کام کرنے کے قابل ہو گی۔ [ad_2] Source link About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationبھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کل کشمیری یومِ سیاہ منائینگے امریکا میں برفانی طوفان، 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ