
جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیےٹھل تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل کے ذریعے نمونے لے کر جامشورو لیبارٹری بیجھیں جائیں گے۔
پولیس کے مطابق زیادتی کے الزام میں 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہے، گرفتار 6 ملزمان کو کل عدالت میں ریمانڈ کے لے پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں ایس ایچ او، اے ایس آئی اور 4 کانسٹیبل شامل ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق لڑکی 7 روز تک پولیس حراست میں رہی تھی۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکی کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
