google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
1549995_074758_updates.jpg


Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے معاہدہ کرنے کی صورت میں کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کینیڈین وزیرِ اعظم کارنی سمجھتے ہیں کہ وہ چینی مصنوعات امریکا بھیجنے کے لیے کینیڈا کو چین کا ڈراپ پورٹ بنا دیں گے تو وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چین کینیڈا کو مکمل طور پر نگل جائے گا، کینیڈا کے کاروبار، سماجی ڈھانچے، طرز زندگی کو تباہ کر دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کینیڈا نے چین سے کوئی معاہدہ کیا تو امریکا کینیڈین مصنوعات پر فوری 100 فیصد ٹیرف لگا دے گا۔

یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا آرکٹک میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے بامقصد مذاکرات کا حامی ہے، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔





Source link

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025