پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کیا جائے تو پھر وہ بنی گالہ منتقلی کی آفر پر سوچیں گے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!اس بات کا انکشاف بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا کہ مجھے بنی گالا منتقل کرنے کی آفر آئی تھی جس کو تمام کارکنان کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کے تمام اسیران کو رہا کردیا جائے تو وہ اس آفر پر سوچیں گے، جب تک تمام کارکنان رہا نہیں ہوتے وہ اپنی رہائی کی بات نہیں کرینگے۔فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے والے توشہ خانہ کیس کی سزا معطل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ موجودہ کیسز کا فیصلہ بھی اسی طرح ہوگا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationشام کی جیل میں قیدیوں کی دلخراش اور حیران کن باتیں انٹرنیٹ صارفین کو بڑا دھچکا، ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار