November 23, 2024

real empowered woman
یہ 63 سالہ سعودی خاتون ام عبد اللہ ہیں۔۔
کل انھوں نے سعودی عرب کی حائل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔۔
یہ 17 سال کی تھیں جب ان کی شادی ہو گئی۔۔ شادی سے پہلے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔۔شادی کےبعد، 42 سال تک تعلیم ترک کیے رکھی۔۔11 بچے پال پوس کر جوان کیے، ان کی شادیاں کیں۔۔
پھر 59 برس کی عمر میں دوبارہ تعلیم حاصل کرنا شروع کردی ، کل جب یہ حائل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں اپنے۔ بچوں کی عمر کے کلاس فیلوز کےہمراہ موجودتھیں توسعودی ٹی وی چینل العربیہ کے نمائندے نے پوچھا،

آپ نےکیا سوچ کر دوبارہ تعلیم حاصل کرنا شروع کی؟
کہنے لگیں:
“میں چاہتی ہوں جب میں اپنے اللہ تعالیٰ سےملوں تو ایک جاہل عورت کے طور پر نہ ملوں بلکہ میرا شمار اللہ کے ہاں ، علم والوں میں ہونا چاہیے” _
خاتون کا عربی زبان میں مکمل انٹرویو العربیہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔۔
سبق یہ ہے
کہ جستجو کرتے رہیں۔۔آگے بڑھتے رہیں۔۔ زندگی کو رکنے نہ دیں۔۔