November 21, 2024

سرحد بزنس الائنس کے نام سے نیا اتحاد، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابقہ گورنر حاجی غلام علی پیٹرن ان چیف، سابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ چیئرمین منتخب

15 رکنی سرحد بزنس الائنس گروپ چیمبر انتخابات میں برج گرانے سرگرم ہوگیا

پشاور،
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں کانٹے دار مقابلے متوقع، سرحد بزنس الائنس کے نام سے نیا اتحاد قائم کر لیا گیا، حاجی غلام علی پیٹرن ان چیف ، سید ظاہر علی شاہ چیئرمین منتخب۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے اتحاد کو نام اور عہدیدار کی منظوری دی گئی۔ باہمی تعاون مشاورت اور اتفاق رائے سے گروپ کو سرحد بزنس الائنس کا نام کی منظوری دیگئی جبکہ ورکنگ گروپ 15 رکنی ارکان پر مشتمل ہوگی ۔ سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و سابق گورنر حاجی غلام علی گروپ کے پیٹرن ان چیف اور سابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ چیئرمین سابق صدور سرحد چیمبر شرافت علی مبارک اور محمد اسحاق گروپ کے کو چیئرمین جبکہ معمور خان اور حاجی وحید خان وائس چیئرمین منتخب کر لیے گئے۔ سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل سیکرٹری ورکنگ گروپ اینڈ سیکرٹری فنانس اور سید اکبر مہمند سیکرٹری اطلاعات منتخب ۔ گروپ کا منشور ترتیب دینے کے لیے سابق صدور سرحد چیمبر محمد اسحاق ، ڈاکٹر محمد یوسف سرور ، بخت میر جان، اور لقمان شاہ مقرر کر دیے گئے۔جبکہ سراج الدین بخت میر جان اور عابد اللہ کو پپلیک ریلیشن کمیٹی کے ممبر مقرر کئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ووٹر لسٹ کے مطابق ہر ایک ممبر سے فعال اور مضبوط رابطے کیے جائینگے ، تاکہ سرحد چیمبرپر بزنس کمیونٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کودوبارہ بحال کیا جائے اور بزنس کمیونٹی کی تمام تر احساس محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے۔ چیمبر فار آل کا نعرہ لے کر گروپ نے آگے بڑھنے اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ ملا کر حقیقی ایگزیکٹو کمیٹی و کابینہ تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا اجلاس نے سرحد چیمبر کے تمام ممبران سسے تعاون اور سرحد بزنس الائنس کے ساتھ پرپور تعاون کی اپیل کی اجلاس میں سرحد چیمبر کے جن معزز ممبران نےمکمل حمایت کی یقین دھانی کرئی ان سب کا شکریہ ادا کیا