September 19, 2024


پی کے 82 میں حکومتی بنجر زمینوں پر ہسپتال کا قیام اور مقبرہ کیلئے مختص کی جائے
میرے مطالبہ پر رکشہ ڈرائیوروں کا مسئلہ حل کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں،بجٹ اجلاس سے خطاب
پشاور(پریس ریلیز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جماعت ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے مریضوں کو۔ ھی صحت کارڈ میں شامل کیا جائے اور یہ کہ پی کے 82 میں حکومتی بنجر زمینوں میں نئے جنرل ہسپتال کا قیام اور مقبرہ کیلئے مختص کی جائے گزشتہ روز بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک طارق اعوان نے کہا کہ پی کے 82 میں 1996 میں حکومت نے بے نظیر یونیورسٹی کیلئے اراضی خریدی تھی جوکہ 28 سال سے ویسے ہی پڑی ہے لہذا شہر کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے مزکورہ اراضی پر جنرل ہسپتال قائم کی جائے اسی طرح 172 کنال دیگر اراضی بھی انکے حلقے میں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہے چنانچہ پی کے 82 میں مقبرہ کی ضرورت کود نظر رکھتے ہوئے مزکورہ اراضی کا کچھ حصہ قبرستان کیلئے مختص کیا جائے رکشہ ڈرائیوروں کو رکشہ واپس کر ے اور انکے مسائل حل ہونے پر انہوں نے صوبائی وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈاپور،سپیکر سلیم بابر سواتی اور دیگر حکومتی عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے فلور پر رکشہ ڈرائیوروں کا مسئلہ اٹھایا جس پر حکومت نے فوری ایکشن لیا انہوں نے کہا کہ خوانچہ فروشوں کیلئے مناسب جگہ مختص کی جائے تاکہ وہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے رزق حلال کما سکیں