کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے –
مانیٹرنگ کے اشاریوں سے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو پیش کی گئی –
وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے نارووال، ننکانہ صاحب، حافظ آباد اور مری کے ڈپٹی کمشنرز کو قیمتوں پر قابو پانے میں اچھی کارکردگی پر شاباش –
نرخوں کے استحکام، ترقیاتی منصوبے، شادی کے کھانے میں ون ڈش کی پابندی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا –
ڈپٹی کمشنرز کی ترقی عوامی خدمت میں بہتر کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے مویشی منڈیوں میں قربانی کے جان وروں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا –
“روٹی کے نرخ مستحکم ہونے تک نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے –
روٹی کا حجم اور وزن کم ہونے کی شکایت نہیں ہونا چاہیے”؛ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کا حکم –
“ہسپتالوں میں مریضوں کی انتظار گاہوں میں چھاؤں کا انتظام کیا جائے، پنکھے نصب کئے جائیں ، اور مریضوں اور تیمار داروں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے”؛ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت –
“ہسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کا دورانیہ کم از کم ہونا چاہیے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
“آوارہ کتوں کے ہٹانے کی مہم جاری رکھی جائے – شہریوں کی شکایت سے پہلے ہی صفائی ستھرائی ہو جانا چاہیے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
“پنجاب کے کسی شہر یا دیہہ سے گندے پانی کے جوہڑ کی موجودگی کی شکایت نا قابل قبول ہے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
“ڈپٹی کمشنرز کا ہر دورہ عوام کے لئے بہتری کا باعث ہونا چاہیے – ڈپٹی کمشنرز سپیشل ایجوکیشن سکولوں کا بھی ہفتہ وار دورہ ضرور کریں”؛ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت –
“سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کے بارے قبل از وقت رپورٹ پیش کر کے مرمت یقینی بنائی جائے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
“صوبے بھر میں سٹریٹ لائٹس اور فلٹریشن پلانٹس کے بارے میں باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں روزانہ بنیاد پر خسرہ کی صورت حال کی نگرانی کریں – فیلڈ ہسپتالوں اور کلینکس آن ویل کی نگرانی بھی جاری رکھیں – خسرہ سے بچاؤ کے لئے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے”؛ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت –
“مویشیوں کی آمد پر کانگو وائرس کے پیشگی سد باب کے اقدامات کئے جائیں”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
“عید پر قربانی کے بعد چند گھنٹوں میں شہر صاف ہونا چا ہیے”؛ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف –
https://whatsapp.com/channel/0029VaQRCBpCHDymXqmLP31W