November 21, 2024

آج صبح گھر کا بجلی بل آیا
میں فری بیٹھا تھا تو امی نے مجھے بل تھماتے ہوئے پوچھا ذرا دیکھ کر بتائو اس دفعہ کتنا بل آیا ہے؟
میں نے انکے ہاتھ سے بل لیا اور دیکھا تو 194 یونٹ پر 6649 روپے کا نسخہ بنا ہوا تھا
کچھ مزید غور کیا تو ایسے انکشافات ہوئے کہ میں سوچ میں پڑگیا
بل پر ذرا غور سے دیکھیں!
Cost of electricity= 4452
پھر بل پر 6649 کیوں؟
کس چیز کے 2200 ایکسٹرا لیے جارہے؟
اچھا مزید دیکھا تو معلوم ہوا کہ جون کے مہینے کا فیول ایڈجسمنٹ لگا ہوا ہے
مزید غور کیا تو اوپر جون جولائی 2022 (مطلب ایک سال پہلے) کا حوالہ دے کر قیمت لکھی ہوئی تھی
مزید GST , PTV Fee وغیرہ وغیرہ الگ

یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن!
ایک سوال
صرف ایک سوال
میرے دماغ میں کھنک رہا تھا
ہمارا بل 6000 آجکل ایک average بل سمجھا جاتا
جب ایک ایوریج میٹر سے آپ 2200 روپے Extra Tex وصول کررہے ہیں
تو
کروڑوں صارفین ہیں بجلی کے
لازمی بات ہے سب کا یہ نسخہ بنا ہوگا
کسی کا اس سے کم، کسی کا زیادہ
پاکستان میں سیکنڑوں ڈیپارٹمنٹ ہیں
صرف ایک واپڈا ایسی calculation لگا کر اربوں نہیں بلکہ کھربوں ماہانہ extra Tex وصول کررہا ہے۔

یہ سب دیکھنے کے بعد بے اختیار سوالات کا سلسلہ ذہن میں شروع ہوگیا
1۔اسکے باوجود پاکستان ڈیفالٹ کیوں ہے؟
2۔ پاکستان قرضوں میں کیوں ڈوبتا جارہا؟
3۔ مہنگائی کیوں بدترین سطح پر ہے…؟

جب سوچ سوچ کر جواب نہ ملا
تو دل کی گہرائیوں سے ایک ہی آہ نکلی
یا اللہ!
اے میرے اللہ!
اس ملک پر بھیڑیے کی طرح ٹوٹ کر اسکو کھانے والے (چاہے جس مرضی پارٹی سے ہیں) انکو دنیا و آخرت میں تباہ و برباد فرما

ویسے آمین نہ بولا تو ملک سے منافقت ہوگی