کھانے میں لاجواب ذائقہ ہو اور بلکل ریسٹورنٹ کی طرح بنے اور بچے شوق سے کھائیں یہ ہر عورت چاہتی ہے مگر جب کھانا بنانے لگیں تو ہلکا سا نمک بھی زیادہ ہو جائے تو کھانے میں بلکل مزہ نہیں آتا ہے۔ اس لئے ہماری ویب میں ہمیشہ سے ہی آپ کی مشکل کو آسان کرنے کے لئے مختلف شیف کی بتائی گئی ٹپس بتاتے ہیں تاکہ اب کھانا اور ذائقہ بچت کے ساتھ ہر عورت کے کام آسکے۔ آپ بھی جانیئے اور اپنے کھانوں میں ذائقوں کا رنگ دوبالا کریں۔ 🫕 *کم آئل میں زیادہ آئٹم فرائی کرنے کے لئے آئل کو کڑاہی میں ڈالتے ہی اس میں ہلکا سا نمک شامل کریں*۔ آپ دیکھیں گی کہ فرائڈ آئٹم جلدی ہی فرائی بھی ہو جائیں گے اور آئل بھی زیادہ استعمال نہیں ہوگا۔ 🫕 *بادیان کا پھول کھانے میں ڈال تو دیتے ہیں* لیکن وہ ضائع ہی ہوتا ہے، اس لئے شیف گرِما ارورا کہتی ہیں کہ: ” بادیان کا پھول بہت زیادہ فائدہ مند ہے جس کو پھینکنے سے اچھا ہے کھانے میں ڈالنے سے 5 منٹ قبل پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور سالن میں جب پانی شامل کرنا ہو اس بادیان کے پانی کو ڈالیں، یہ بہترین ذائقہ دار کھانے بنا دیتا ہے۔ 🫕 *گوشت کو پکانے سے پہلے ابالیں* اور ابالتے وقت اس میں دھنیا اور ہلدی ڈال کر ابالیں تاکہ گوشت کی بو بھی نہ رہے اور کھانے میں ہیک بھی محسوس نہ ہو۔ 🫕 *کھانوں میں اکثر رنگ آپ بھی ڈالتی ہوں گی،* اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ رنگ کو دہی میں مکس کرکے ڈالیں تاکہ رنگ سے صحت پر کوئی اثر نہ پڑے کیونکہ بعض اوقات جعلی رنگ بھی بازار سے آتا ہے جس کی ہمیں پہچان نہیں ہوتی ہے۔ 🫕 *پیاز کو کسی بھی کھانے میں ڈالتے وقت الگ سے فرائی کریں* یعنی اس میں مصالحوں کا استعمال نہ کریں، پیاز میں موجود پانی ایسٹک ہوتا ہے اور مصالحوں کے ساتھ بھننے سے یہ ذائقے میں کمی کر دیتا ہے۔ 🥘🥗🥘🥗🥘🥗🥘🥗