July 27, 2024

وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
وفاقی حکومت کے منصوبے کے مطابق اب صارفین کے کنکشن پر نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر لگائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کا آغاز اسلام آباد اور راولپنڈی سے کر دیا گیا ہے، جس میں آٹو کنٹرول کیمرا بھی نصب ہے۔

ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹرمیں چھیڑ چھاڑکرنے والے کی ویڈیو ریکارڈ ہو گی، جبکہ بل ادا نہ کرنے پر صارف کی بجلی کی فراہمی کنٹرول روم سے بند کی جا سکے گی اور بل ادا کرنے پرخودکار طریقے سے سپلائی بحال بھی جاتی ہے۔

ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر ریڈنگ بھی خودکارسسٹم کے تحت واپڈا کو بھیج دیتا ہے، یعنی اب میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں رہے گی۔