October 9, 2024

تحریر : طلحہ گورائیہ ( سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ ، ccna certified)

پچھلے چند دنوں سے جیسے دیکھو فائر وال پر بحث کرنے کو لگا ہوا ہے۔
جناب عالی فائر وال کو حلواہ نہیں ہے کہ ہر کسی کو سمجھ اجائے ، اس کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں دیکھنا ہو گا فائر وال کیسے کام کرتی اور کس فیکٹرز پہ ڈیپنڈ کرتی ہے
میں طلحہ گورائیہ پچھلے 6 سال سے سائبر سیکورٹی اور آئی ٹی نیٹورکنگ میں کام کر رہا ہوں میرا گوگل سٹوڈیو کے ساتھ سائبر سیکورٹی مینج کرنے کا تجربہ بھی رہ چکا ہے۔یں پہلے بھی سائبر سیکورٹی اور اس طرح کے دوسرے ٹاپکس پر میڈیم ڈاٹ کام پہ بلاگ پوسٹ کر چکا ہوں

اج اپنی فیسبک وال پر میرے پاس جتنا نالج ہے میں کوشش کروں گا کہ اپ کو سمجھا سکوں کہ فائر وال کیسے کام کرتی ہے ۔

1 ۔ سب سے پہلے ہمیں وی پی این اور فائر وال میں فرق سمجھنا ہو گا
وی پی این صرف اور صرف کسی ائی پی ایڈریس کو تبدیل کر سکتا ہے تاکہ ایک ملک میں بین کی گئی کسی بھی سائیٹ یا ایپلیکیشن کو اپ کسی دوسرے ملک کے آئی پی ایڈریس کے ذریعے ایکسس کر سکیں ۔۔

دوسری جانب فائر وال ایک ایسی سیکورٹی لئیر ہوتی ہے جس کے ذریعے ہم کسی بھی سائیٹ کو ایک مخصوص علاقے اور ائی پیز کے لیے بند کر سکتے ہیں یا ان پہ ہونے والی ایکٹیویٹی کے مخصوص الفاظ ( کی ورڈز) کو فلٹر کر کے ان کو زیادہ وائرل ہونے سے روک سکتے ہیں ۔۔

  1. اب آجائیں حالیہ خبروں کے بارے میں جو پاکستان میں فائر وال انسٹال کی جا رہی ہے ۔

اس میں سب سے پہلی مثال ہے چین کی جہاں بہت سالوں سے فائر وال کے ذریعے تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشن کو بند کیا گیا ہے لیکن چین کے لوگ وی پی این کی مدد سے تمام ایپلیکیشن استعمال کر رپے ہیں۔
لیکن ہمارے ملک میں فائر وال سے ایپلیکیشن کو بند کرنے جا نہیں بلکہ کچھ مخصوص الفاظ کو فلٹر کرنے کا کام لیا جائے گا۔ مثال کے طور اپ کوئی بھی ایسا لفظ جیسے پا ک ف و ج لکھتے ہیں اور اگر یہ لفظ فائر وال میں ڈالا گیا ہوا تو فائر وال کو پتا چل جائے گا اور یہ والی پوسٹ کی ریچ بہت کم ہو جائے گی ۔۔۔

  1. اب اتے ہیں اس کے حل کی طرف ۔۔
    اس کا سب سے مناسب حل یہ ہے کہ اپ جب بھی کوئی پوسٹ لگائیں تو اپ اس کو ڈریکٹ اپلوڈ نہ کریں ، بلکہ اس کو لکھ کر اس کا ایک سکرین شاٹ لیں اور اسے اپلوڈ کردیں ۔۔
    اس کا دوسرا حل یہ ہے کہ اپ کسی بھی لفظ کا متبادل استعمال کر سکتے ہیں ، جیسے کہ پا ک ف و ج کا متبادل خاکی جھتا ، م ر ی م ن و ا ز کا متبادل 4 ماہ والی فیکٹری ، ع م ر ان خ ان کا متبادل امیر المومنین ہو سکتا ہے ۔۔
    امید ہے اپ لوگوں کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ فائر وال کیسے کام کرتی ہے اور اس کے ہوتے ہوئے اپ نے کس طرح حاظر دماغی سے کام لینا ہے
    ایک بات مزید واضح کر دوں کہ فائر وال آپ کی لوکیشن ٹریس نہیں کر سکتی

طلحہ_گورائیہ