December 8, 2024

خیبر پختونخوا میں مقیم مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے دوران اب تک خیبر پختونخوا سے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں، وزیر اعلی کے پی

صوبائی حکومت نے پختون روایات کے عین مطابق رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے ان غیر ملکیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں، سردار علی امین گنڈاپور

رضاکارانہ واپسی کے اس عمل میں ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی، وزیر اعلی کے پی

بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی اپنے ممالک واپسی، حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے جس پر عمل درآمد ہوگا، وزیر اعلی

قانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکیوں کے یہاں قیام سے کوئی مسئلہ نہیں، علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا میں مقیم مہاجرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے یو این ایچ سی آر اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر اشتراک کار کی ضرورت ہے، وزیر اعلی

صوبائی حکومت اس سلسلے میں یو این آیچ سی آر کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، علی امین گنڈاپور

پاکستان میں مقیم افغان نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے، وزیر اعلی

اگر یو این ایچ سی آر اس سلسلے میں کوئی پروگرام شروع کرے تو صوبائی حکومت ان نوجوانوں کو اپنے تکنیکی اداروں میں تربیت فراہم کرے گی، سردار علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت کے صحت کارڈ کے طرز پر اگر یو ایچ سی آر افعان مہاجرین کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرے تو صوبائی حکومت اپنے ہسپتالوں میں ان کے لئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، وزیر اعلی

مہاجرین کے کیمپوں میں بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شمسی توانائی بہترین ذریعہ ہے، وزیر اعلی

صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھی یو این ایچ سی آر کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت ضم اضلاع کے بے گھر ہونے والے افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلی کے پی

ان لوگوں کی جلد سے جلد آبادکاری کے لئے صوبائی حکومت کو یو این ایچ سی آر سمیت دیگر ڈونر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے، وزیر اعلی

طویل عرصے تک افعان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا حکومت کے مشکور ہیں، وفد

غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے عمل میں خیبر پختونخوا حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے، وفد

خیبر پختونخوا میں مقیم مہاجرین کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو مزید مربوط بنایا جائے گا، وفد