وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنےکاحکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائزمنافع خوری کاخدشہ ظاہرکیا تھا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فلار ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا ایپکس کمیٹی کا اجلاس