October 9, 2024

یی ویب سائٹس جو آپ سب کے لیے یقیناً کارآمد، مفید ، اور آسانی کا ذریعہ ثابت ہوں گے

1- ڈکشنری (Dictionary) (لغت و حوالا جات)

دنیا کی بہترین ڈکشنریوں کا مجموعہ٬ ہر لفظ کے معنی مختلف ڈکشنریوں سے ایک ہی جگہ دیکھے جاسکتے ہیں-

2- ہاؤ اسٹف ورکس (How Stuff Works) (معلومات و ٹیکنالوجی)

یعنی چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں٬ انسانی دماغ سے لے کر موبائل٬ کار انجن سے لیکر سرچ انجن تک ہزاروں مضامین کا احاطہ کے لیے یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک بہترین مقام رکھتی ہے جو کہ عام لوگوں کے لیے ماہر اور پیشہ ور لوگوں کے علم کا ذریعہ رکھتی ہے- طلبہ اس سائٹ کو ضرور سرچ کریں-

3- نیشن ماسٹر (Nation Master) (جغرافیہ)

دنیا بھر کے تمام ممالک کی معلومات کے ساتھ٬ تعلیم٬ انڈسٹری٬ اکانومی٬ کرنسی اور ہر طرح کی تفصیلات (بدقسمتی سے پاکستان کے بارے میں معلومات اپ ڈیٹ نہیں٬ شاید اس کی وجہ پاکستان کے اپنے ادارہِ شماریات کی نااہلی ہے٬ البتہ دیگر ممالک کے بارے میں ہر طرح کی معلومات دیکھیں جا سکتی ہیں)

4-ایکس ای (XE) (معلومات کرنسی تبادلہ ریٹ)

دنیا کی پچاسی سے زائد ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ریٹ باآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے- دنیائے کرنسی کی سب سے پرانی اور بڑی ویب سائٹ جو کہ مختلف ممالک کی کرنٹ کے ساتھ تاریخی ریٹ کا بھی ریکارڈ رکھے ہوئے ہے-

5- اباؤٹ (About) (معلومات)

انٹرنیٹ پر معلومات تک رسائی تو بہت آسان ہے لیکن یہ معلوم کرنا کہ آیا یہ صحیح اور اپ ڈیٹ بھی ہے؟ کافی مشکل ہے اس ویب سائٹ نے اس مشکل کو کافی آسان بنا دیا ہے جہاں پر ہر مضمون پر مختصر اور صحیح معلومات اور روز مرہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی ٹپس باآسانی مل سکتی ہیں-

6- آنسرز (Answers) (معلومات و حوالا جات)

آپ اگر کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو مذکورہ ویب سائٹ سے اس کا جواب حاصل کر سکتے ہیں- لاکھوں پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے اپنے مضامین میں با آسانی دیکھے جاسکتے ہیں- “ آپ کے مسائل اور ان کا حل “ کی بہترین ویب سائٹ-

7- پب میڈ (Pub Med) (صحت٬ میڈیکل)

سترہ ملین سے زائد ریسرچ پیپرز کا مفت اور قابل اعتبار طبی معلومات کا ذریعہ- میڈیکل فیلڈ سے وابستہ افراد کے لیے بہترین معلومات کا ذریعہ-

8- آسک فلاسفر (Ask Philosophers) (سوال و جواب)

آپ سوالات کیجیے٬ دنیا کے بہترین فلاسفر آپ کے سوال کا جواب دیں گے٬ ہر فیلڈ کے ماہر فلاسفرز کے جوابات مختلف کیٹیگری میں دیکھے جاسکتے ہیں-

9- ویدر (Weather) (موسم)

دنیا کے تمام بڑے شہروں کے موسم کا حال لائیو اور اپ ڈیٹ٬ بمعہ اگلے کئی دنوں کی پیشن گوئی کے ساتھ-

10- پوگو (Pogo) (کھیل- انٹرنیٹ)

فری انٹرنیٹ گیمز کی مشہور ویب سائٹ

11- ورڈ پریس (Word Press) (انٹرنیٹ فورم)

آسان اور تیز ترین پرسنل بلاگ ورڈ پریس پر بنائے جاسکتے ہیں-

12- 101 کک بکس (101 Cook Books) (فوڈز)

دنیائے فوڈز کی بہترین ویب سائٹ٬ صحت افزاﺀ کھانوں کی تیاری کی رہنمائی لیتے ہوئے-

13- کیوا (Kiva) (فنانس)

تیسری دنیا کے غریب لیکن ہنر مند افراد کے کاروبار میں مالی معاونت کی نیٹ ورکس کی ویب سائٹ- چاہے آپ ہندوستان میں رہتے ہوں یا افغانستان میں٬ اگر اپنے روزگار کے لیے مالی معاونت چاہتے ہیں تو کیوا آپ کی مدد کرسکتی ہے-

14- گیٹ نیٹ وائز (Get Net Wise) (انٹرنیٹ)

انٹرنیٹ کے مسائل اور وائرس وغیرہ کے تو مسائل سے تو ہر انٹرنیٹ یوزرز واقف ہیں ہی٬ گیٹ نیٹ وائز٬ انٹرنیٹ یوزرز کے لیے ان معلومات کا بہترین ذریعہ ہے کہ کیسے انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال٬ بڑوں اور بچوں کے لیے کیا جاسکتا ہے- وائرس حملوں سے بچاؤ اور پرسنل معلومات کو کیسے محفوظ ممکن بنایا جاسکتا ہے-

15- دا فونٹ (Da Font) (انٹرنیٹ اور ویب)

سات ہزار سے زائد فونٹ اسٹائل میک اور پی سی یوزرز کے لیے- آرٹ اور ڈیزائنر کے لیے مفید ویب سائٹ-