October 9, 2024

دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس حوالے سے فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

پراکسی سپورٹ نامی اس فیچر کا مقصد ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہو۔

اس فیچر سے واٹس ایپ کو ایسے سرورز سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے جو مختلف اداروں اور افراد نے قائم کیا ہوتا ہے تاکہ لوگ اس سروس کو استعمال کر سکیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ پراکسی سپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھی واٹس ایپ میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے ہیں، یعنی ان تک کسی اور کی رسائی نہیں ہوتی۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اسٹوریج کے آپشن میں جاکر ڈیٹا پر کلک کرکے یوز پراکسی کا انتخاب کریں۔

وہاں جاکر پراکسی ایڈریس کا اندراج کریں اور سیو ٹو کنکٹ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد ایک چیک مارک نظر آئے گا جس سے ثابت ہوگا کہ کنکشن کام کر رہا ہے، جس کے بعد آپ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی میسجز بھیج سکیں گے یا موصول کرسکیں گے۔