October 9, 2024
Out of school children

اسلام آباد: ملک میں 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد بچوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔

وزارت تعلیم کی تفصیلات کے مطابق 5 سے 9 سال تک کے ایک کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں جن میں 49 لاکھ 72 ہزار 949 بچےاور 58 لاکھ ایک ہزار 941 بچیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں جن میں 21 لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔

وزارت تعلیم کا بتانا ہےکہ 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات ہائی اسکول کی تعلیم سے محروم ہیں جن میں 23 لاکھ 6 ہزار 882 طلبا اور 22 لاکھ 38 ہزار 655 طالبات شامل ہیں۔