November 21, 2024

دوستی کے درجات یہ ہیں:

  1. زمیل
    کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔
  2. جلیس
    کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
  3. سمیر
    ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
  4. ندیم
    پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔
  5. صاحب
    کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔
  6. رفیق
    کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں۔
  7. صدیق
    ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو۔
  8. خلیل
    ایک بہت قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔
  9. انیس
    کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت اور سکون محسوس کریں۔ 10 نَجی
    قابل بھروسہ/ اعتماد کے قابل
    کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو بہت یقین ہو۔
  10. صفی
    آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔
  11. قرین
    کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔

13۔ حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبہ پر فائز ہوتا ہے۔ یعنی وہ انسان جس سے بے لوث محبت بھی ہو۔