google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
January 22, 2025
عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کیا جائے تو پھر وہ بنی گالہ منتقلی کی آفر پر سوچیں گے۔

اس بات کا انکشاف بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا کہ مجھے بنی گالا منتقل کرنے کی آفر آئی تھی جس کو تمام کارکنان کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کے تمام اسیران کو رہا کردیا جائے تو وہ اس آفر پر سوچیں گے، جب تک تمام کارکنان رہا نہیں ہوتے وہ اپنی رہائی کی بات نہیں کرینگے۔

فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے والے توشہ خانہ کیس کی سزا معطل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ موجودہ کیسز کا فیصلہ بھی اسی طرح ہوگا۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات