پاک افغان سرحدی علاقوں میں افغان طالبان اور پاکستانی فوج کے مابین گزشتہ رات سے شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی سے متصل افغان صوبہ کنڑ کے مختلف اضلاع میں افغان طالبان کے افواج اور پاکستانی فوج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا، ان جھڑپوں میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے رات بارہ بجے سے صوبہ کنڑ کے ضلع سرکانو، ضلع دانگام اور دیگر اضلاع میں توپ خانے کا استعمال کیا، جس میں نہ صرف فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، مقامی اطلاعات کے مطابق، گولہ باری کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی خبریں ہیں ۔
سرحدی علاقوں میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور بعض متاثرہ علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے تاہم، پاکستانی اور افغان حکام کی جانب سے اس تنازعے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ۔