وزیراعلی کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا
30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 9 فروری کو ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی
پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ہوا تھا، آخری بار ’ہارس اینڈ کیٹل شو‘ 1995 میں منعقد ہوا تھا
بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا
گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتو اور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے
ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے
ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گی
13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی
پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے
پنجاب کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا
پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے
نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا