google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Senate ticket for Azam Swati

بانی پی ٹی آئی کو چاہئیے تھا کہ کوہستان 40 ارب کرپشن سیکنڈل میں ملوث افراد خلاف صوبائی حکومت کو کاروائی کے لیے ہدایات جاری کرتے لیکن انہوں نے ملوث شخص کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ۔

سید ولی شاہ آفریدی

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کوہستان کے 40 ارب کرپشن سیکنڈل میں ملوث اعظم سواتی کو ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ۔عمران خان ایک طرف کرپشن کے خاتمے کی بات کر رہا ہے لیکن دوسری طرف اربوں روپے کے کرپشن میں ملوث کرپٹ افراد کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کر رہے ہیں ۔جو ان کی دوغلی پالیسی ہے ۔اور قوم کو کرپشن کے نام گمراہ کر رہے ہیں ۔نیب نے کوہستان کے 40 ارب ترقیاتی پیکیج کے خرد برد میں تحقیقات کئے ۔جس میں سابق سینیٹر اعظم سواتی سمیت دیگرافرادکےنام سامنےأئیں ۔نیب نے ایبٹ آباد میں ان کے بنگلےسیل اور بینک اکاؤنٹس کو منجمند کی۔
تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے کوہستان کے ترقی کے لیے 40 ارب ترقیاتی پیکیج منظورکیاتھا۔ جو خرد برد کیا گیا ۔نیب نے جب اس کی تحقیقات شروع کی تو اس میں اربوں کے خرد برد کرنے میں سابق سینیٹر اعظم سواتی کا نام سامنے آیا ۔نیب نے اعظم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دی ہے ۔
ضلع کوہستان جو ایک پسماندہ علاقہ ہے وہاں کے غریب عوام زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔پانی،سڑکیں ،سکول،صحت،کے بنیادی مراکز سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔کوہستان کے ترقی کے لیے اربوں روپے کی پیکج میں کرپشن میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہو یا کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ۔قومی خزانے کے رقوم لوٹنے والے عناصر کو سخت سزائیں دینی چاہیے کیونکہ کوہستان کے ترقیاتی فنڈز کو ہڑپ کرنے والوں نے اس فنڈز سے ایبٹ آباد میں کروڑوں کے بنگلے ،کمرشل پلازے ،اور قیمتی گاڑی خریدیں ہیں ۔بانی تحریک انصاف عمران خان کو اس میگا کرپشن سیکنڈل کے خلاف صوبائی حکومت کو تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کرنی چاہیے تھی لیکن صدا افسوس کہ کوہستان کے میگا کرپشن سیکنڈل میں ملوث مجرم کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات