google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
In the honour of Quaid-e-Azam


ہندکووان قوم کا محمد علی جناح کوریاست پاکستان بنانے میں انکی جدوجہد اور کاوشوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
ہندکووان قوم محمد علی جناح کا احسان کبھی نہیں بھولے گئی۔وقار لودھی
پاکستان ہندکووان تحریک کے صدر محمد اکبر سیٹھی نے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آج جہاں پوریپاکستانی قوم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے وہی پاکستان کی ہندکووان قوم بھی محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ انکی جدو جہد اور ریاست پاکستان بنانے میں سلام پیش کرتی ہے۔ قائدِاعظمؒ کی ولادت برصغیر کی تاریخ کا وہ عظیم لمحہ ہے جس نے مسلمانوں کو آزادی، خودمختاری اور ایک الگ وطن کی امید عطا کی۔
قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے اپنی پوری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ناقابلِ یقین قربانیاں دیں، بے شمار مشکلات، سیاسی مخالفت اور ذاتی تکالیف برداشت کیں، مگر اپنے مقصد سے ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے نہ ہٹے۔ ان کی بے مثال جدوجہد، اصول پسندی، دیانت داری اور آئینی سیاست نے بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔
قائدِاعظمؒ کا وژن ایک ایسی ریاست کا تھا جہاں قانون کی بالادستی ہو، اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو، انصاف سب کے لیے برابر ہو اور ہر قوم کے شہری کو مذہبی، معاشی اور سماجی آزادی میسر ہو۔ ان کا پیغام آج بھی پاکستان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
یومِ قائد کے موقع پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ قائدِاعظمؒ کے افکار اور فرمودات کو عملی شکل دی جائے گی۔ قوم اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا راستہ صرف اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر چلنے میں ہے۔
آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ آئیں ہم سب عہد کریں کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کریں، قانون کی پاسداری کریں اور قائدِاعظمؒ کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

About The Author

Jobs 14 Dec 2025 Jobs 9.12.2025 Babar Azam Schedule Jobs 07 Dec 2025 آج کی نوکریاں